Saturday, April 20, 2024

ٹرمپ مشی گن سے بھی کامیاب قرار، الیکٹورل ووٹ 306 ہو گئے

ٹرمپ مشی گن سے بھی کامیاب قرار، الیکٹورل ووٹ 306 ہو گئے
November 29, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) ہلیری کلنٹن پاپولر ووٹوں میں آگے ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ بڑھتے جا رہے ہیں۔ ریاست مشی گن سے بھی ٹرمپ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر دس ہزارسے زائد ووٹوں کی برتری ملی۔ اس طرح ٹرمپ نے مشی گن کے سولہ الیکٹورل ووٹ بھی حاصل کر لیے۔

ان کے الیکٹورل ووٹوں کی مجموعی تعداد اب تین سو چھ ہو گئی۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔