Tuesday, April 23, 2024

ٹرمپ صدر کا الیکشن لڑنے والے سب سے خطرناک شخص ہیں: ہلری کلنٹن

ٹرمپ صدر کا الیکشن لڑنے والے سب سے خطرناک شخص ہیں: ہلری کلنٹن
October 20, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ موصل کے بعد اب رقہ کو آزاد کرائینگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا الیکشن لڑنے والے سب سے خطرناک شخص ہیں۔ اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا اسی شہر میں پیدا ہوا تھا جہاں ٹرمپ پیدا ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے صدارتی مباحثے میں ہلری کلنٹن نے کہا امریکی عوام کی شہری آزادیوں کاتحفظ کرنے میں سپریم کورٹ کا اہم کردار ہے۔ سپریم کورٹ کو امریکی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو ہم سب کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ آئین کی دوسری ترمیم کے تحت ہتھیار رکھنے کے حق کی حمایت کرتی ہوں۔ امریکہ میں ہر سال 33ہزار افراد ہتھیاروں کے استعمال سے مارے جاتے ہیں۔ ہتھیار رکھنے کیلئے مناسب پس منظر چیک کرنا ضروری ہے۔ گن لابی میرے خلاف اشتہارات پر لاکھوں ڈالر خرچ کررہی ہے۔ ایسے لوگوں کو نامزد کرنا چاہوں گی جو طاقتور کے خلاف کھڑے ہوتے رہے۔ ٹرمپ کو گن لابی سپورٹ کر رہی ہے جس کا مجھے افسوس ہے۔ دوسری ترمیم کا تحفظ ایسے ہونا چاہیے کہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا اسقاط حمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ماں کو ہونا چاہیے۔ اسقاط حمل کے بارے میں فیصلہ حکومت نہیں کر سکتی۔ میں تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کے حق میں نہیں ہوں۔ غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ امریکہ میں تقسیم کو بڑھائے گا۔ میری یہاں کارلا سے ملاقات ہوئی جسے ڈر ہے کہ س کے والدین کہیں ڈی پورٹ نہ کر دیے جائیں۔ ہلری نے مزید کہا روسی حکومت نے امریکی اداروں اور لوگوں کے ای میل اکاونٹس ہیک کئے۔ غیرقانونی دستاویز رکھنے والے افراد کو معیشت کا حصہ بنانا اچھا عمل ہو گا۔ ٹرمپ نے غیرقانونی دستاویز رکھنے والے مزدوروں سے اپنی عمارتیں بنوائیں۔ انہوں نے کہا ہم اوپن بارڈر نہیں، محفوظ بارڈر رکھیں گے۔ روس نے امریکہ اور امریکیوں کے اکاو¿نٹ ہیک کر کے وکی لیکس کو معلومات دیں۔ ٹرمپ نے امریکیوں کی جاسوسی کرنے کیلئے روس کی حوصلہ افزائی کی۔ روس ہمارے انتخابات پر اس طرح اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔ ہلری کلنٹن نے کہاکہ ڈھائی لاکھ ڈالر تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائیگا۔ اوباما نے اقتدار سنبھالا تو ملک کی معاشی حالت بہت خراب تھی۔ اوباما نے معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے فیصلے کئے۔ چین غیرقانونی طور پر ہماری مارکیٹ میں اسٹیل ڈمپ کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی عمارتوں کیلئے اسٹیل چین سے منگوایا۔ عراق میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کرونگی۔