Friday, April 26, 2024

ٹرمپ بازاری لیڈر‘ یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کو تنہا کر دے گی : اسٹیفن ہاکنگ

ٹرمپ بازاری لیڈر‘ یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کو تنہا کر دے گی : اسٹیفن ہاکنگ
May 31, 2016
لندن (ویب ڈیسک) معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگرانہوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تو وہ تنہا رہ جائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان نے متنازعہ سیاستدان ٹرمپ کو بازاری لیڈر قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاستدانوں کے بعد اب معروف سائنسدان نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان دے دیاہے۔ متنازعہ سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک بازاری لیڈر ہے جو صرف کم ظرف لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویوکے دوران سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تو وہ تنہا رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے فیصلے سے یورپ آگے بڑھنے کی بجائے مزید پیچھے چلا جائے گا۔ اسٹیفن ہاکنگ نے زمین کی بقاکے لیے ماحولیاتی تبدیلیوں کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔