Friday, May 17, 2024

ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، جواد ظریف

ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، جواد ظریف
April 29, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے  ایک بار پھر کہا کہ ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے،انہیں غیر ملکی قوتیں جنگ پر اکسا رہی ہیں۔ غیرملکی نیوز ایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکچھ غیرملکی قوتیں چاہتی ہیں کہ امریکا اور ایران میں لڑائی ہو ، وہ سمجھتےہیں کہ بی ٹیم امریکاکوجنگ کی جانب دھکیل رہی ہے۔

جواد ظریف کابھارتی ٹی وی کو انٹرویو، پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

جواد ظریف کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے خطے میں امریکی موجودگی سے عدم استحکام  پیدا ہو رہا ہے ، حالیہ پابندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جود ظریف نے کہا کہ ایران پردباؤبڑھانےکےامریکی فیصلےپرچین،ترکی،روس ،فرانس اورامریکی اتحادیوں میں سےکوئی بھی خوش نہیں ہے۔ جوادظریف اس سےقبل کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اور امریکی صدرکےمشیر جان بولٹن ٹرمپ  کو  ایران جنگ کیلئے اکسا رہے ہیں ۔