Friday, April 26, 2024

ٹرمپ اور اینگلا مرکل کے درمیان پہلی ملاقات ہی بدمزگی کا شکارہوگئی

ٹرمپ اور اینگلا مرکل کے درمیان پہلی ملاقات ہی بدمزگی کا شکارہوگئی
March 18, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے درمیان پہلی ملاقات ہی بدمزگی کا شکارہوگئی ٹرمپ نے جرمن چانسلر سے روایتی مصافحہ تک نہ کیا۔ صحافیوں نے مصافحہ کرنے کیلئے آواز بھی لگائی مگر ٹرمپ  ٹس سے مس نہ ہوئے حتیٰ کہ مرکل کے کہنے پر بھی ٹرمپ نے مصافحہ کرنا ضروری نہ سمجھا۔ تفصیلات کےمطابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے لئے دورہ امریکہ ڈراؤنا خواب بن گیا ۔ ایک طرف تو ٹرمپ نے نیٹوکے دفاعی اخراجات میں اضافے کا مطالبہ کیا تو دوسری طرف جرمنی کی مہاجرین کی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاجبکہ جرمن چانسلر نےٹرمپ کو تارکین وطن کے حوالے سے لیکچردیدیا۔ جب اوول آفس میں تصویر بنوانے کاوقت آیا تو ٹرمپ بولے  جرمنی کو اچھی تصویر بھجوائیے گاجس پر سب مسکرااٹھے۔ اس موقع پر صحافی بار بار کہتے رہے کہ جناب مصافحہ کرلیں بار بار آوازیں آئیں لیکن ٹرمپ اڑے رہے اور ہاتھ آگے نہ بڑھایا۔ جب کہ اینگلا مرکل بھی  اپنی جگہ بیٹھی رہیں اور ٹرمپ سے مصافحے کا خود بھی مطالبہ کیا لیکن ٹرمپ تھے کہ میں نہ مانو پر ڈٹے رہے  اس  طرح بدمزہ فوٹو شوٹ نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔