Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ اور اوباما سب سے زیادہ تعریف کئے گئے افراد میں برابر

ٹرمپ اور اوباما سب سے زیادہ تعریف کئے گئے افراد میں برابر
December 31, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) گیلپ سروے کے مطابق امریکا کے موجودہ اور سابقہ صدر ٹرمپ اور اوباما  سب سے زیادہ تعریف کیے گئے افراد میں برابر رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیلپ نے 2019  میں امریکا میں سب سے زیادہ تعریف کیے گئے افراد کا سروے جاری کیا جس میں ٹرمپ اور اوباما  کو برابر قرار دیا۔ سروے میں ٹرمپ اور اوباما کو 18، 18 فیصد ووٹ پڑے اور کسی بھی دوسرے شخص کو 2 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ ملے۔ اوباما 12ویں دفعہ اور ٹرمپ پہلی دفعہ سب سے زیادہ تعریف کیے گئے افراد کی لسٹ میں آئے ہیں۔