Sunday, May 19, 2024

ٹرمپ اور اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، شام سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، شام سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
October 7, 2019
انقرہ (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شام کے شمال مشرقی حصے میں سیف زون کے قیام سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر اردوان نے سیف زون کے قیام سے متعلق امریکا کے نامناسب اقدامات پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سیف زون کا قیام ضروری ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ٹرمپ کی جانب سے دورہ امریکا کی دعوت قبول کرلی ۔ طیب اردوان نومبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ترکی نے شام میں کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اس تناظر میں ترک صدر کا دورہ امریکا اہمیت کا حامل ہے۔