Friday, May 17, 2024

ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے انخلا کے بعد بھی 400 فوجیوں کو تعینات رکھنے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے انخلا کے بعد بھی 400 فوجیوں کو تعینات رکھنے کا اعلان
February 23, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے شام سے انخلا کے بعد بھی 400 فوجیوں کو شام میں تعینات رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق 200 فوجی اردن اور عراق سے ملحقہ شام کےسرحدی علاقے میں تعینات کیے جائیں گے جبکہ دو سو امریکی فوجی کُردوں کے زیر کنٹرول شام کے شمالی حصے میں تعینات کیے جائیں گے۔ شام میں موجود رہنے والے امریکی فوجی شام میں موجود یورپی اتحادی کی افواج کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب ریپبلکن سینیٹرلِنزے گراہم نے  فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی شام میں استحکام اور توازن کا باعث ہوں گے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے شام میں دو سو فوجیوں کی موجودگی کا کہا تھا۔