Thursday, March 28, 2024

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے 18 بینکوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے 18 بینکوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں
October 9, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور ایران میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے 18 بینکوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مالیاتی سیکٹر ایرانی حکومت کی تخریبی کارروائیوں کی مالی معاونت کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں ایسی پابندیاں لگا کر امریکی حکومت ایران کو خوراک اور ادویات کی مد میں ادائیگیوں سے روکنا چاہتی ہے۔ کسی ملک کی شہری آبادی کو بھوکا مارنے کی سازش رچانا انسانیت کیخلاف جرم ہے۔