Tuesday, May 21, 2024

ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ افسران پر پابندیاں عائد کردیں

ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ افسران پر پابندیاں عائد کردیں
September 3, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ افسران پر پابندیاں عائد کر دیں، افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی پراسیکیوٹر فاتو بین سوڈا اور آئی سی سی جورسڈکشن، کمپلائنس اینڈ کوآپریشن کے سربراہ فاکیسو موچوچوکوشامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہ آنے پر اٹھایا گیا ، انہوں نے خبردار کیا کہ مذکورہ افسران کیساتھ تعاون جاری رکھنے والے افراد اور تنظیموں کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی پابندیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے، عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں بین الاقوامی تشویش کا باعث سنگین جرائم کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہیں۔