Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ انتظامیہ کے 20 ملین افراد کو ویکسین لگانے کے دعوے غلط ہیں ، جوبائیڈن

ٹرمپ انتظامیہ کے 20 ملین افراد کو ویکسین لگانے کے دعوے غلط ہیں ، جوبائیڈن
December 30, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ٹرمپ انتظامیہ کے 20 ملین افراد کو ویکسین لگانے کے دعوے غلط ہیں۔

نو منتخب صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین اس رفتار سے نہیں لگائی جا رہی جس طرح لگائی جانی چایئے تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دعوی کے برخلاف دسمبر کے آخر تک 20 ملین کے بجائے صرف چند ملین شہریوں کو ہی ویکسین لگائی گئی ہے۔ اگر ویکسینیشن کی رفتار یہی رہی تو یہ کام مہینوں کے بجائے سالوں میں مکمل ہو گا۔

بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد وہ تمام امریکیوں کو جلد از جلد ویکسین لگانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔