Saturday, April 27, 2024

ٹرمپ آج یا کل پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کریں گے، امریکی میڈیا

ٹرمپ آج یا کل پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کریں گے، امریکی میڈیا
January 4, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کی جانب سےسکیورٹی مد میں ملنے والی امداد روکنے کا معاملہ زیر بحث آ گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ آج یا کل پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کریں گے۔
پاکستان کی قربانیاں نظرانداز کر کے اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بھرپور کارروائیوں کے باوجود امریکا کی ڈومور کی رٹ نہ رکی۔
رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے سے متعلق اہم اعلان آج متوقع ہے۔
خبر رساں ادارے نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس اراکین کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کرنے والی ہے۔
رائٹرز کے مطابق کانگریس اراکین نے کہا کہ انہیں بدھ کو ہی اطلاع دے دی تھی کہ وہ بدھ یا جمعرات کو امداد روکے جانے سے متعلق اہم اعلان کر دیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی امداد روکی گئی ہے اور کتنے عرصے کیلئے روکی جا رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم فوری طور پر اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔