Friday, April 26, 2024

ٹرمز آف ریفرنس پر ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہو گی : اپوزیشن لیڈر

ٹرمز آف ریفرنس پر ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہو گی : اپوزیشن لیڈر
June 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہو گی۔ آج اسپیکر سے بات کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ سیاست سڑکوں پر ہو، ڈیڈلاک کا ختم ہونا حکومت کے مفاد میں ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے چودھری نثار کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ورثاءذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں، یہاں پڑوسیوں کا بھی کسی کو علم نہیں۔