Sunday, May 5, 2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تیارکردہ وسل بلوپرز کے تحفظ کا قانون منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دیا گیا، منظوری کا جلد امکان

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تیارکردہ وسل بلوپرز کے تحفظ کا قانون منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دیا گیا، منظوری کا جلد امکان
June 16, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) نیب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تیار کردہ وسل بلوپرز کے تحفظ کا قانون منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دیا جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مجوزہ قانون میں اعلیٰ سرکاری افسروں کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ مجوزہ مسودے کی منظوری کے بعد اعلیٰ سرکاری ملازمین کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والے سرکاری اہلکاروں کو ہر قسم کی انتقامی کارروائی سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ قانون کا اطلاق وزرا ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔ مجوزہ قانون سازی میں تجویز کیا گیا کہ عوامی مفاد میں کوئی بھی شخص خواہ سرکاری ملازم ہی کیوں نہ ہو مجاز اتھارٹی کے سامنے کرپشن کے حوالے سے انکشاف کر سکتا ہے اور ایسے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ بدنیتی کی بنیاد پر غلط اطلاع دینے والے شخص کو دو سال قید تک سزا دی جا سکےگی۔