Wednesday, May 1, 2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کی احتساب کی مہم جانبدارانہ قرار دے دی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کی احتساب کی مہم جانبدارانہ قرار دے دی
December 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ میں احتساب کی مہم جانبدارانہ قرار دے دی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل دو ہزار اکیس کے سروے میں محکمہ پولیس کو سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کانٹریکٹ، ٹینڈرنگ اور صحت کے شعبوں میں بھی کرپشن زیادہ رہی۔

سروے میں شہریوں نے احتسابی مہم کوغیر تسلی بخش قرار دیا۔ کہا گیا کہ کمزور احتسابی نظام، طاقتور افراد اور کم آمدن کرپشن کی تین بڑی وجوہات ہیں۔ مقامی حک ومتوں کا نظام نہ ہونے کو بھی کرپشن کی وجہ قرار دیا گیا۔ شہریوں نے کہا کہ سخت ترین سزائیں، سزا یافتہ کرپٹ افراد کو عوامی عہدے پر آنے کی مکمل پابندی کی ضرورت ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ اور آمدن کم ہوئی ہے۔ بانوے فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ گزشتہ تین برس میں مہنگائی اور اشیا کی قیمتیں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

سروے میں اچھی بات یہ ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد کو لگتا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ریلیف اقدامات میں رشوت کا عنصر نہیں تھا اور کورونا امداد کے لئے سرکاری ملازمین نے رشوت نہیں لی۔