Thursday, April 25, 2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو کرپشن روکنے کیلئے سفارشات پیش کردیں

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو کرپشن روکنے کیلئے سفارشات پیش کردیں
January 23, 2020
برلن (92 نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو کرپشن روکنے کیلئے سفارشات بھی دے دیں، سیاست میں پڑے پیسے اور اثرورسوخ کو روکا جائے۔ کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نیب کی تعریف کی گئی۔ عالمی ادارے کے مطابق موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرقیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نیب پاکستان نے صرف ایک سال میں بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے ریکور کیے، نیب نے ایک سال میں کرپشن کے کل 530 ریفرنسز دائر کیے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو سزائیں دلوانے کی شرح 70 فیصد رہی جو قابل ستائش ہے، نیب کی کرپشن سے متعلق آگاہی مہم کو سراہتے ہیں، نیب سارک ممبر ممالک کیلئے بھی قابل تقلید کردار ادا کررہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنےوالوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں، شہریوں کو با اختیار بنایا جائے، سماجی کارکن، جرنلسٹس اور نشاندہی کرنےوالوں کو تحفظ دیا جائے۔ سفارش سیاسی فنانسنگ کو کنٹرول، کرپشن روکنے کیلئے لابیز کو ریگولیٹ، الیکٹورل ساکھ مضبوط۔، غلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے شہریوں کو با اختیار بنانے کی سفارش کردی۔ عالمی ادارے نے سفارش کی کہ کرپشن روکنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے، کرپشن کی وجہ سے شہریوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔