Monday, May 13, 2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے احتسابی سرکار کو بےنقاب کر دیا، اپوزیشن

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے احتسابی سرکار کو بےنقاب کر دیا، اپوزیشن
January 23, 2020
کراچی (92 نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، پی  پی رہنماء شیری رحمن ردعمل میں کہتی ہیں ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے، عالمی ادارے نے احتسابی سرکار کو بےنقاب کر دیا ہے۔ سعید غنی بولے رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کردیا، رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیڑھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔ [caption id="attachment_263465" align="alignnone" width="900"]ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، احتسابی سرکار، بےنقاب، اپوزیشن، شیری رحمن، سعید غنی، مریم اورنگزیب، کراچی، 92 نیوز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے احتسابی سرکار کو بےنقاب کر دیا، اپوزیشن[/caption] ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں رپورٹ پراجیکٹ نیا پاکستان بُری طرح ناکام اور فیل ہونے کا ثبوت ہے،عمران صاحب اگر جرات ہے تو اپنا اور اپنے دوستوں کا احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلط عمران صاحب ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،پچھلے 10سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی سولہ ماہ میں ہوئی،‎عمران صاحب نالائق، نااہل اور جھوٹے تو پہلے ہی ثابت ہوچکے، آج عالمی ادارے نے کرپشن کا ایوارڈ دیا ہے۔