Sunday, May 12, 2024

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کی درخواست

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کی درخواست
October 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے فوری منجمد کرنے کی درخواست کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پینڈورا اور پانامہ پیپرز میں شامل 1144 پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے سمیت ان کے آف شور اثاثوں کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا جائے کہ آف شور اثاثوں کیلئے فنڈز ملک یا بیرون ملک کہاں سے اور کس ذرائع سے منتقل ہوئے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تین ماہ میں آف شور اثاثوں سے متعلق دستاویزثبوت نہ دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی کا کہنا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں شامل افراد اثاثوں کی تفصیل نہ دے سکیں تو

اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے ۔

ٹرانسپیرنسی کے مطابق اپریل 2018 میں ن لیگ دور کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عمران خان مکمل طور پر مسترد کرتے تھے۔