Thursday, May 9, 2024

ن لیگ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ عمران حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دیدیا

ن لیگ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ عمران حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دیدیا
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، موجودہ حکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی، رپورٹ نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں کیلئے آئینہ ہے۔

انہوں نے کہا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 400 ارب کی چینی ، 215 ارب کا آٹا چوری، 500 ارب کی دوائی اور 122 ارب کی ایل این جی چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا،2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں پاکستان میں کرپشن چار درجے بڑھ چکی ہے۔ 2018ء میں پاکستان بہتر ہوکر 117 ویں نمبر اور سی پی آئی میں 33 ویں درجے پر آ گیا تھا۔

نواز شریف کے دور میں ہر سال پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کا مطلب ہے کہ پاکستان کرپشن کرنے والے ممالک میں چار درجے ترقی کر چکا ہے۔