Thursday, May 9, 2024

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پنجاب میں قبضہ مافیا ایکسپوز ہوا، فواد چودھری

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پنجاب میں قبضہ مافیا ایکسپوز ہوا، فواد چودھری
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے واضح ہوگیا پنجاب پر کتنا بڑا مافیا قابض تھا، شریف فیملی اور قبضہ گروپوں کا گٹھ جوڑ ہے۔

فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی نے  انہی قبضہ گروپوں کی مدد سے رائیونڈ محل بنائے ، یہی قبضہ گروپ ضمانتیں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کہاجاتا تھا نوازشریف کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، سرکاری املاک کے اوپر بلڈنگز کھڑی کی گئیں، بدلے میں قبضہ مافیا بیگ بھر کر انکو پیسے دیتا تھا،ن لیگ ان قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔

وزیر اعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر  نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ   مریم نواز کی گفتگو نے ہمیں بھی پردہ اٹھانے پر مجبور کردیا، کھوکھر برادران سے واگزار کرائی گئی اراضی پر عوامی فلاح کا منصوبہ بنے گا، 45کنال سرکاری اراضی پر سیف الملوک کھوکھر نے پیلس بنارکھا تھا،مریم نواز کھڑے ہو کر سیف الملوک سے ہمدردی کررہی تھیں۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے ساتھ کھڑے ہو کر حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی،  اسلام آباد میں نیئر بخاری سے قائداعظم یونیورسٹی کارقبہ واگزار کرایا،خواجہ آصف سے بھی زمین واگزار کروائی گئی ہے، اگر زیادتی ہوتی تو عدالتیں موجود ہیں یہ وہاں ضرور جاتے۔