Monday, September 16, 2024

ٹرانسفارمرز۔۔ دی لاسٹ نائٹ: دیوہیکل روبوٹس 23جون کو تباہی مچائیں گے

ٹرانسفارمرز۔۔ دی لاسٹ نائٹ: دیوہیکل روبوٹس 23جون کو تباہی مچائیں گے
February 5, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری۔ ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز کی پانچویں فلم ”ٹرانسفارمرز۔۔ دی لاسٹ نائٹ“ کی نئی جھلکیاں جاری، فلم تئیس جون کو بڑی اسکرین پر سجے گی۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”ٹرانسفارمرز۔۔ دی لاسٹ نائٹ“ کی کہانی دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹرانسفارمرز کی پانچویں فلم میں بھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایات مائیکل بے نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اسٹیفن مرچنٹ، انتھونی ہوپکنز، جان گڈمین، لارا ہیڈک، ایزابیل مونر اور فرینک ویلکر شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم تئیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔