Sunday, September 8, 2024

ٹرانسفارمر کیس : چیف جسٹس کی نیب پر کڑی تنقید

ٹرانسفارمر کیس : چیف جسٹس کی نیب پر کڑی تنقید
July 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں ٹرانسفارمرز کیس  کی سماعت کے دوران چیف جسٹس  انور ظہیر جمالی نے نیب پر کڑی تنقیدکی ۔ چیف جسٹس  کہتے ہیں کہ مجرموں اور نیب کے بیچ  فرینڈلی فائر چل رہا ہے ۔نیب والے ہوا میں باتیں کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ  کمپنی میں ٹرانسفارمرز کی خریداری کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نیب کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کئی بار پوچھنے پر بھی نیب نہیں بتا سکا ملزم زاہد حسین پر الزام کیا ہے۔ نیب والے ملزم گرفتار کرلیتے ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جرم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کے درست دستاویز بینچ میں پیش نہ کرنے پر سپریم کورٹ دفتری سٹاف کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا.