Friday, May 17, 2024

ٹرافی کی تقریب رونمائی ، بوم بوم آفریدی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

ٹرافی کی تقریب رونمائی ، بوم بوم آفریدی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
January 28, 2017
پشاور(92نیوز)دوسرے خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شاہد آفریدی کو نو لفٹ ، بوم بوم آفریدی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، شاہد آفریدی کو نہ تقریر کا موقع ملا اور نہ ان کوٹرافی کی رونمائی کے دوران اسٹیج پر بلایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بوم بوم آفریدی جہاں اپنی کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں وہیں سیاسی میدان میں بھی ان کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں، دوسرے خیبرپختونخوا انڈر23گیمز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک شریک ہوئے مگر ہال میں بوم بوم آفریدی کے نعرے بھی گونجتے رہے ، تقریب میں بڑی تعداد میں شریک طلبا ء و طالبات اور کھلاڑی اس موقع پر شاہد آفریدی کو بھی سننا چاہتے تھے مگر انہیں تقریر کا موقع نہیں دیا گیا، عمران خان کی تقریر کے بعد جب ٹرافی کی رونمائی کا موقع آیا تو وہاں موجود ایک ایک شخصیت کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی جبکہ شاہدآفریدی کو نظرانداز کردیا گیا جس پر وہ یہ تقریب چھوڑ کرچل دیئے ۔