Sunday, September 8, 2024

ٹانک کے تحصیل ناظم کو غلطی سے چمن بارڈر کراس کرنا مہنگا پڑ گیا

ٹانک کے تحصیل ناظم کو غلطی سے چمن بارڈر کراس کرنا مہنگا پڑ گیا
July 3, 2016
ٹانک(92نیوز)ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی کو  غلطی سے چمن بارڈر کراس کرنا مہنگا پڑ گیا چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر افغان سیکورٹی فورسز نے ناظم کو تین دوستوں سمیت حراست میں لے لیا مولانا فضل الرحمن نے رہائی کے لئے افغان سفیر سے رابطہ کر لیا ۔۔ تفصیلات کےمطابق ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان چھٹیاں گزارنے تین دوستوں کے ہمراہ  چمن گئے ہوئے تھےاسی دوران غلطی سے پاک افغان بارڈر عبور کر گئے  ، افغان سیکورٹی فورسز نے سپن بولدک چیک پوسٹ پر انھیں تین دوستوں سمیت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ، جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم  ہیبت خان  کی گرفتاری کی اطلاع جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کو دی گئی ، مولانا فضل الرحمان نے فوری طور پر ہیبت خان کی رہائی کے لئے افغان سفیر سے رابطہ کر لیا ، 92 نیوز نے ناظم  کی گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل کی کی تصویر حاصل کر لی جس میں چاروں دوست ایک ریسٹ ہاوس میں کھڑے ہیں۔