Monday, May 13, 2024

ٹانک : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

ٹانک : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل
November 3, 2015
ٹانک(92نیوز)ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ٹانک میں نامعلوم افرادنے مقامی صحافی کو گولیوں کی بوچھاڑ کرکے قتل کردیا ہے ۔  مقتول صحافی زمان محسود دو قومی روزناموں  سے وابستہ تھے اور جنوبی وزیرستان میں  ہیومن رائٹس کے کوارڈینیٹر کیساتھ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ جنوبی وزیرستان کے صدر بھی تھے۔ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں نرسز سے ٹانک آرہے تھے کہ جنوبی وزیرستان شاہراہ پر گاؤں ڈبرہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی زمان محسود پر9 ایم ایم پسٹل کے  دس فائر کئے گئے۔ مقتول نے پسماندگان میں  تین بیٹے دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے.