Sunday, May 12, 2024

ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید

ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید
December 19, 2019
پشاور ( 92 نیوز) ٹانک میں پولیس وین پر حملے میں زخمی ہونے والے پولیس سب انسپکٹرعنایت اللہ زخموں کی تاب کی نہ لاکر شہید ہوگئے ، تھانہ گومل کے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید کی نمازجنازہ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئی۔ چند روزقبل ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی پولیس وین پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تھا اس حملے میں تھانہ گومل کے سب انسپکٹر عنایت اللہ سمیت چھ پولیس اہلکار اور ایک راہگیرزخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ [caption id="attachment_257569" align="alignnone" width="500"] ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے سب انسپکٹر عنایت اللہ شہید[/caption] زخمی سب انسپکٹرعنایت اللہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ، شہید عنایت اللہ کی نمازجنازہ ڈی پی او ٹانک آفس میں ادا کردی گئی۔ آر پی او ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنرٹانک نے بھی شرکت کی۔