Friday, April 26, 2024

ٹاؤن شپ میں نو سرباز خواتین جیولری شاپ سے قیمتی ہار لے اڑیں

ٹاؤن شپ میں نو سرباز خواتین جیولری شاپ سے قیمتی ہار لے اڑیں
November 22, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور میں تین نوسر باز خواتین جیولری شاپ سے ہار لے اڑیں۔ سی سی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔
ٹاون شپ میں تین نو سرباز خواتین سنار کی دکان میں داخل ہوئیں اور ملازم کو ہار دکھانے کو کہا۔ دکان کے ملازم کو باتوں میں الجھا کر ایک خاتون نے ہار کا ڈبہ اپنی چادر میں چھپا لیا اور بعد میں دکان سے نکل گئیں۔
چینل 92 نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں خواتین کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹاون شپ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے خواتین کی تلاش کا آغاز کر دیا۔