Thursday, March 28, 2024

ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ

ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ
December 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔ ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا۔ گرین فورٹ ٹو، کینال بینک میں ایئر کوالٹی انڈیکس 236 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 223، ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 113 ، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 133ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔