Friday, April 19, 2024

ٹالکم پاوڈر کینسر کیس : امریکی کمپنی متاثرہ خاتون کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کریگی

ٹالکم پاوڈر کینسر کیس : امریکی کمپنی متاثرہ خاتون کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کریگی
May 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) جانسن اینڈ جانسن پر ہرجانے کا دعویٰ متاثرہ امریکی خاتون کے حق میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں باسٹھ سالہ خاتون گلوریا نے دائر مقدمہ میں موقف اپنایا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن کا تیارکردہ ٹالکم پاﺅڈر کئی دہائیوں سے ان کے زیراستعمال ہے اور اسے استعمال کرنے کیوجہ سے انہیں اووری کا کینسر ہو گیا ہے۔ امریکی عدالت نے معروف فارما سیوٹیکل کمپنی کو متاثرہ خاتون کو پانچ کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کمپنی کو اس وقت ایسے ہی ملتے جلتے 1200 مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوعات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور وہ اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔