Friday, April 26, 2024

ٹارگٹ کلرعمیر صدیقی کےچشم کشا انکشافات

ٹارگٹ کلرعمیر صدیقی کےچشم کشا انکشافات
March 14, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ رینجرز کی جانب سےایم کیوایم سےتعلق رکھنےوالےٹارگٹ کلرعمیرصدیقی سےتفتیش پرمشتمل رپورٹ جاری کردی گئی،جس میں سنسنی خیزانکشافات سامنےآئے ہیں۔ سندھ رینجرز کی پریس ریلیز کےمطابق ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی نےدوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے متحدہ مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا گیاتھا اورکراچی تنظیمی کمیٹی کےممبرحمادصدیقی کےحکم پرٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم میں شامل مختلف یونٹس کےتئیس ٹارگٹ کلرز نےمتحدہ کےایک سوبیس مخالفین کوقتل کیا۔ ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم عمیرسابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کےمحافظ اور متحدہ رہنما عامرخان کےبھتیجےصبیح اللہ کےقتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزم نےانکشاف کیا کہ دو ہزارآٹھ میں متحدہ کے ڈپٹی کنونئیر انیس قائم خوانی نےلسانی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ تیز کرنےکاحکم دیا تھا۔ اس اجلاس میں حمادصدیقی سمیت تمام سیکٹرز انچارجز شریک ہوئے تھے۔ ملزم نےمتحدہ کے عسکری ونگ کیلئےکوئٹہ کےڈیلرسےاسلحہ خریداری کا بھی اعتراف کیا۔ کوئٹہ سےچالیس کلاشنکوف، آٹھ ایل ایم جیز،ایک راکٹ لانچر،چھ جی تھری اور پانچ چائنا رائفل خریدی گئیں۔ ملزم نےفروری دو ہزارپندرہ میں سیکٹرز کا اضافی اسلحہ نائن زیرو پر جمع کرانے کی ہدایت ملنےاور اسلحہ کی منتقلی کیلئے ایمبولینس استعمال کرنےکا بھی اعتراف کیا۔ ترجمان رینجرزکےمطابق بلدیہ سیکٹر انچارج رحمان بھولا نےساتھیوں کےساتھ ملکر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی۔ نائن زیرو کےاطراف ٹارگٹ کلرز کے ٹھکانوں میں تین سو ٹارگٹ کلرزکے روپوش ہونے کا انکشاف بھی کیا۔ ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم کے حکم پر گزشتہ انتخابات میں ملزم کےحکم پر گلستان جوہرسیکٹر کےکارکنوں نےفیصل سبزواری کےحق میں جعلی ووٹ کاسٹ کروائے۔ الیکشن سےایک روز قبل پریذائیڈنگ افسران کو سیکٹر آفس بلاکر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر قائل کیا گیا تھا۔