Sunday, May 5, 2024

ٹارگٹ کلر منہاج قاضی کی جے آئی ٹی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی

ٹارگٹ کلر منہاج قاضی کی جے آئی ٹی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی
May 12, 2016
کراچی(92نیوز)ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری ، چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ملزم محمد مہناج قاضی کی جے آئی ٹی نائنٹی ٹو نیوزنے حاصل کر لی ملزم نے را کے نیٹ ورک ، سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ڈگری ایم ایس سی اپلائیڈ کیمسٹری کی مگر۔پیشہ ٹارگٹ ، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ ۔ محمد منہاج قاضی 1991 میں اے پی ایم ایس او میں شامل ہوا گیارہ مارچ 2015 تک نائن زیرو کا سکیورٹی انچارج رہا ۔ ملزم نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ وہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں شریک تھا صولت مرزا کی سربراہی میں بننے والی ٹیم میں، راشد اختر اور اطہر شامل تھے  1995 میں آپریشن سے بچنے کے لیے بنگلا دیش فرارہوا  وہاں اس کی ملاقات عادل صدیقی سے ہوئی۔ منہاج قاضی نے بتایا کہ محمد انور کے حکم پر صولت نے دس لڑکوں پر مشتمل ٹارگٹ کلنگ ٹیم بنائی جو انہی کے ہدایت پر کارروائیاں کرتی تھی  1998 میں جنوبی افریقہ میں یونٹ قائم ہوا صولت کی سفارش پر اسے  یونٹ کا رکن بنایا گیا ۔ را کے متعلق منہاج قاضی نے بتایا کہ  قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی نے 30 سے 35 لڑکوں کو را سے تربیت کے لیے بھارت بھجوایا  ایم کیو ایم کے قائد کے کہنے پرصفدر باقری نے کینیڈا سے آکر متحدہ کے روپوش ٹارگٹ کلرز کو بھارت جانے کا کہا ۔ منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ گلستان جوہر میں اے این پی سے مقابلے کے لیے اس نے ایک اورٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی ۔ جس کا سربراہ وہ خود تھا ۔ ملزم کے مطابق وہ 2005 میں دبئی گیا جہاں اس کی ملاقات  محمد انور ، اجمل پہاڑی ، سعید بھرم، عارفین اور انبساط ملک سے ہوئی  اسی ملاقات میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم تشکیل دی گئی جسے محمد انور خود لندن سے کنٹرول کرتے تھے۔منہاج قاضی نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ لندن میں ایم کیو ایم کے تنظیمی نیٹ ورک کا انچارچ ندیم نصرت ، جنوبی افریقہ میں انیس جبکہ دبئی میں امتیاز کمانڈو ہے۔