Monday, May 20, 2024

ٹارگٹ کلر عدنان عرف جیرا نے متعدد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا

ٹارگٹ کلر عدنان عرف جیرا نے متعدد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا
July 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی شخصیات کوقتل کرنیوالے ٹارگٹ کلر عدنان عرف جیرا نے قتل کی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ پی آئی بی سےگرفتار ٹارگٹ کلرعدنان نے اپنے ویڈیو  بیان میں اہم انکشافات کئےہیں  ، ملزم  کاکہنا ہےکہ اس نے2011اور 2012میں ساتھیوں کے قتل کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا۔ لوگوں کو قتل کرنے سے پہلے مکمل ریکی کرتے تھے۔  ٹارگٹ کلنگ ٹیم فیضان اور مستقیم نے بنائی ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدنان اور ساتھیوں نے اسلحہ چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ ملزموں نے کراچی میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی جماعت کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ ملزموں کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔