Thursday, May 9, 2024

ٹارگٹ کلر عالم خان کو گرفتار کرلیا گیا

ٹارگٹ کلر عالم خان کو گرفتار کرلیا گیا
July 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے ٹارگٹ کلر عالم خان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے آٹھ سال پہلے غیر ملکی بلاگر کو انٹرویو دیاتھا، ایس ایس پی ایسٹ کہتےہیں پولیس نےانٹرویو کی مدد سے ملزم کوگرفتارکیا۔

پولیس نےدرجنوں افراد کو قتل کرنےوالےٹارگٹ کلر عالم خان کوگرفتارکرلیا  ، پولیس نے ملزم کو اس انٹرویو کی مدد سےگرفتارکیا جو اس نے آٹھ برس پہلے بلاگرکو دیاتھا ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کہتے ہیں ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ، چالاک ملزم نے ہیلمٹ پہن کر انٹرویودیاتھا ، اس کےباوجود پولیس کی گرفت سے بچ نہ سکا۔

ملزم کاکہناتھاکہ اس نےاٹھارہ سال تک ٹارگٹ کلنگ کی ، 35  افراد کوقتل کیا، قتل کےبدلے 75 ہزار سے سوا لاکھ روپے تک ملتے تھے۔

ملزم کاکہناتھاکہ اس نے سیاستدان، بزنس مین اور دیگرافراد کو قتل کیا م یہ بھی بتایاکہ فون حکم آتا تھا کہ فلاں کار میں شخص ہے ہٹ کر دو۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس کو گھر پر ، باہر کہیں بھی سکون نہیں ملتا،ذہنی بیمار ہو گیا ہوں،ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ   کام چھوڑناچاہتا ہے لیکن چھوڑ نہیں سکتا ورنہ  اس کی بوری بھی تیارکردیں گے۔