Sunday, September 8, 2024

ٹارگٹ کلر ابوہریرہ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

ٹارگٹ کلر ابوہریرہ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرفتار ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ کی تفتیشی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی  ملزم نے بتایا کہ اس نے افغانستان سے ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی اسے ٹارگٹ کلنگ کے احکامات سیاسی جماعت کا عہدیدار دیا کرتا تھا  کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والی ٹیم کی سربراہی کاشف اور بٹ صاحب  کرتے تھے دو ہزار دس میں دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کا کریڈٹ علاقہ پولیس نے لے لیا،پولیس اہلکار اسلم دادا اس کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈاکووں کو پولیس مقابلے میں ہلاک ظاہر کردیتا تھا ،ابوہریرہ کے مطابق اسے علاقے میں شہرت اس وقت ملی جب اس نے وہاں سے منشیات فروشوں کو مار بھگایا ابوہریرہ نے اپنی وارداتوں کی تفصیلات بتائی کہ اس نے کورنگی میں مخبری کرنے والے شرافت کو ڈنڈے مار مار کر قتل کیا ،ملزم کے چائنہ کٹنگ کے ماسٹر سمجھے جانے والے ریئس عرف مما سے بھی قریبی تعلقات ہیں  ۔ ابوہریرہ نے اعتراف کیا کہ اس نے رئیس مما  کی جانب سے حوالے کئے گئے 2 نوجوانوں کو اورنگی قبرستان میں قتل کیا تھا۔