Friday, April 26, 2024

ٹائیگر فورس لاک ڈاؤن سے بیروزگاروں کی رجسٹریشن کرائے ، وزیراعظم

ٹائیگر فورس لاک ڈاؤن سے بیروزگاروں کی رجسٹریشن کرائے ، وزیراعظم
May 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر  فورس کے رضا کاروں  سے خطاب میں کہا کہ ٹائیگر فورس لاک ڈاؤن سے بیروزگار لوگوں کی رجسٹریشن کرائے،یونین کونسلز میں بیروزگار لوگوں کی رجسٹریشن ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ  ٹائیگر فورس رضاکار فورس ہے،آپ نے کہیں پیسے اکٹھے نہیں کرنے، لاک ڈاؤن کھولنے کیلئے ایس او پیز رکھ رہے ہیں،ٹائیگر فورس مساجد میں ایس اوپیز سے آگاہ کریں، لوگوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو خطرہ ہے کورونا پھر تیزی سے پھیلے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولیں گے تاکہ لوگوں کو نوکریاں ملیں، لوگ لاک ڈاؤن سے بہت زیادہ متاثر ہوچکے ہیں،آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو کھولنا ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے نچلی سطح پر طبقہ زیادہ متاثر ہوا، انتظامیہ اکیلی کچھ نہیں کرسکتی، مشکل وقت میں قوم کو ان لوگوں کی ضرورت ہے جو رضا کارانہ مدد کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک تو پہلے بھی مشکل میں تھا،بڑے ملکوں میں بھی مسئلہ آچکا ہے،لاک ڈاؤن کے باعث ہرطبقہ متاثر ہوا،کورونا کے باعث دنیا میں وہ قدم اٹھانے پڑے جو100سال میں ملکوں نے نہیں اٹھائے،سب سے بڑے مسئلے ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیں ،پاکستان کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔