Friday, May 17, 2024

ٹائی گروپ کی کراچی میں پے درپے وارداتیں ، عوام پریشان

ٹائی گروپ کی کراچی میں پے درپے وارداتیں ، عوام پریشان
September 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ٹائی گروپ کی پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام ہے البتہ شہری سر پکڑ کر ضرور بیٹھ چکے ہیں ۔ اونچے لمبے قد اور جسامت میں تگڑے ، پینٹ شرٹ  اور ٹائی پہنے تصویر میں نظر آنے والے افراد کسی سرکاری ادارے کے افسر  یا اہلکار نہیں بلکہ خطرناک ڈاکو گروہ ’’ ٹائی  گروپ  ‘‘ کے کارندے ہیں  جنہوں نے پورے شہر میں دہشت پھیلا  رکھی ہے ۔ اس گروپ کی دہشت کا اندازہ ان کی وارداتوں سے لگایا جا سکتا ہے ، یہ خطرناک گروہ 7 ماہ کے دوران  صرف ڈیفنس کے علاقہ میں  35 گھروں کا صفایا کر چکا ہے ۔ اس خطرناک گروہ کا طریقہ واردات بالکل مختلف ہے ، یہ  سوٹڈ بوٹڈ  گروپ۔پہلے ریکی کے ذریعے اپنے شکارکا تعین کرتا ہے اور پھر  ٹائی پہن  کر حملہ آور ہو جاتا ہے ۔ کراچی کی ساؤتھ پولیس نے’ٹائی گروپ‘کے 6ارکان پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے  تاہم اس گروہ کے اہم کارندے تاحال مفرور ہیں۔