Saturday, April 27, 2024

ٹائی ٹینک فلم کا حذف کیا جانے والا سین 20 سال بعد ریلیز

ٹائی ٹینک فلم کا حذف کیا جانے والا سین 20 سال بعد ریلیز
November 23, 2017

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) اپنی ریلیز سے لے کر آج تک دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرنے والی تاریخ کی کامیاب ترین ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کا ایک سین حذف کر دیا گیا تھا جسے اب 20 سال بعد ریلیز کر دیا گیا ہے ۔
فلم کے اختتام سے چند مناظر قبل کے اس سین میں زندہ بچ جانے والی ہیروئن روز ( کیٹ ونسلیٹ) ٹائی ٹینک حادثے میں بچ جانے کے بعد شدید صدمے میں نظر آتی ہے ۔ ریلیز کیا جانے والا سین ایک منٹ اور 39 سیکنڈز پر مشتمل ہے ۔
سین میں جب امدادی کارکن ہیروئن کو پانی سے نکالتے ہیں تو اس پر سکتہ طاری ہوتا ہے ۔ ہیروئن کی والدہ اسے گرم مشروب دیتی ہے مگر اداکارہ اس کی طرف نہیں دیکھتی بلکہ سکتے کے عالم میں ہی رہتی ہے ۔اس سارے سین میں کوئی کلمات ادا نہیں کئے جاتے بلکہ پس منظر میں غمگین میوزک چل رہا ہوتا ہے ۔