Wednesday, May 8, 2024

ٹائی سن فیوری عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بن گئے

ٹائی سن فیوری عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بن گئے
February 23, 2020
لاس ویگاس (92 نیوز) برطانیہ کے ٹائی سن فیوری نئے عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بن گئے، انہوں نے امریکا کے ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے ولڈر کو شکست دی۔ امریکی شہر لاس ویگاس کے باکسنگ ایرینا میں ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے ٹائٹل کیلئے بڑا مقابلہ ہوا۔ برطانیہ کے ٹائی سن فیوری نے امریکا کے ڈیونٹے ولڈر کو ناک آؤٹ کردیا۔ ٹائی سن فیوری نے ابتداء ہی سے اپنے حریف پر تابڑ توڑ مکوں کی بارش کیے رکھی تاہم انہیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے ساتویں راؤنڈ تک مکے بازی کرنی پڑی۔ اپنے کیرئیر کے دوران ناقابل شکست رہنے والےٹائی سن فیوری  شدید ڈپریشن، منشیات اور شراب نوشی کی کثرت کی وجہ سے اڑھائی سال تک رنگ سے باہر رہے، انہوں نے اس دوران ایک بار خودکشی کی بھی کوشش کی۔ 2016 میں ٹائی سن فیوری نے ڈبلیو بی او، ڈبلیو بی اے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے اعزازات چھوڑے، پھر اپنے علاج اور فٹنس پر توجہ دی، جس کے بعد انہوں نے سیفر سفیری اور فرانسسکو پیانیٹا کیخلاف دو کم بیک فائٹس جیتیں۔ ڈیونٹے ولڈر کیخلاف تیسری فائٹ میں انہوں نے ایک بار پھر خود کو چیمپئن باکسر ثابت کیا۔ ٹائی سن فیوری کیرئیر کے دوران 31 فائٹس میں سے تیس جیت چکے ہیں، ایک مقابلہ ڈرا ہوا تھا، وہ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔