Thursday, March 28, 2024

ٹائمز میگزین نے دو ہزار اٹھارہ میں لی گئی تصاویر کی فہرست جاری کر دی

ٹائمز میگزین نے دو ہزار اٹھارہ میں لی گئی تصاویر کی فہرست جاری کر دی
December 16, 2018
نیو یارک (92 نیوز) ٹائمز میگزین نے دو ہزار اٹھارہ میں لی گئی تصاویر کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ تصاویر کئی کہانیاں سنا رہی ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ تصویر کسی چیز کی منظر کشی، اس کا پس منظر اور مقصد ایک لمحہ میں بیان کرسکتی ہے۔ سفاک اسرائیل فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالے نوجوان کو گھوڑا گاڑی پر لاد کر امداد کے لئے لے جارہے ہیں۔ کیلفورنیا میں بھڑکنے والی آگ میں ایک شخص اپنی جان بچانے کے لئے آگ سے بھاگ رہا ہے جبکہ دوسری جانب راکھ میں کھڑی بیساکی جنگل کی ویرانی سے کئی سوالات کر رہی ہے۔ یہ تصویر میکسیکو اور امریکی سرحد پر منصب دیوار پر لی گئی ہے جہاں ایک خاتون اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ دیوار کو پار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آٹھ فروری کو تاوئیوان کے زلزلے نے جہاں ساری سرزمین کو لزرا دیا تھا وہیں اس عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ الاسکا میں بھی زلزلے نے خوب تباہی مچائی اور سڑک کو ٹکرے ٹکرے کر دیا۔ میکسیکو کی سرحد پر جہاں امریکی فوج لوگوں کی تلاشی لے رہے ہیں وہیں بچہ اپنی ماں ایسے برتاو کو دیکھ کر رو رہا ہے۔ یہ معصوم  فلسطینی بچے جو اسرائیلی فوج کی آنسو گیس شیلنگ کا نشانہ بن گئے جو جاننا چاہتے ہیں کہ ان سفاک درندوں کو ان کی خبر کس نے دے دی۔ تصویر ایک مگر الفاظ کئی ، یہ سال بھی اس امید کے ساتھ اختتام کی جانب ہے کہ آنے والا سالکا سورج  اپنے ساتھ نئے واقعات لے کر طلوع ہو گا۔