Thursday, April 18, 2024

ویکسین کا غلط اندراج، کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم معطل

ویکسین کا غلط اندراج، کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم معطل
September 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کو معطل کر دیا۔

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر احمد بھی غفلت اور نااہلی کے باعث معطل کر دیئے گئے۔ ان کو فوری طور پر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میاں منشی اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں تبادلہ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کو ایم ایس کوٹ خواجہ سعید کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

لندن میں موجود مسلم لیگ ن لیگ کے قائد کو لاہور میں کورونا ویکسین لگنے کا اندراج کیا گیا تھا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا تھا۔

این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو کوٹ خواجہ اسپتال 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری صحت نے 4 افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔