Thursday, April 18, 2024

ویک اینڈ پر جمان جی ویلکم ٹو دی جنگل کے ریکارڈ بزنس کا امکان

ویک اینڈ پر جمان جی ویلکم ٹو دی جنگل کے ریکارڈ بزنس کا امکان
January 5, 2018

لاس اینجلس (92 نیوز) دو ہزار اٹھارہ کا پہلا ہفتہ ہے اور کئی بہترین فلموں میں باکس آفس پر قبضے کی جنگ عروج پر ہے۔
جمان جی ویلکم ٹو دی جنگل دو ہزاراٹھارہ کے پہلے ویکنڈ پر ریکارڈ بزنس کرنے کو تیار ہے۔
باکس آفس کی ویب سائٹ کے مطابق امید ہے کہ فلم پہلے ہفتے میں بتیس ملین ڈالرز کا بزنس کر کے باکس آفس پر راج قائم کر لے گی۔
اگر بات کریں باکس آفس پر اس ہفتے کی دوسری بہترین فلم کی تو ناقدین کے مطابق سٹار وارز دی لاسٹ جیڈی کی پچیس ملین ڈالرز کما کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو سکتی ہے۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ تیسری پوزیشن انسی ڈیئیس دی لاسٹ کی کے حصے میں آ سکتی ہے جس کے بارے میں امید ہے کہ وہ اس ہفتے سترہ ملین ڈالرز کما لے گی۔
دی گریٹیسٹ شو مین کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ چوتھی جبکہ کامیڈی فلم پچ پرفیکٹ پانچویں پوزیشن پر آ سکتی ہے۔