Sunday, September 8, 2024

ویڈیوسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات

ویڈیوسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات
August 9, 2015
قصور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق سمیت سیاسی رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی سیاسی رہنماؤں نے بچوں کے والدین کو انصاف کی فراہمی کےلیےتعاون کی یقین دہانی کرائی اور معاملے پر حکومتی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کےلیےقصورپہنچے ان کاکہناتھا کہ یہ  دنیا کی تاریخ کاسب سے شرمناک واقعہ ہے،ملزمان کوکیفرکردارتک نہ پہنچایاگیاتواحتجاج کےلیےسڑکوں پرنکلیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سوموٹوایکشن لیں۔ پیپلزپارٹی کےرہنما میاں منظوروٹو کی صاحبزادی  جہاں آراوٹونےقصورویڈیوسیکنڈل کوبدترین واقعہ قراردیا ان کاکہناتھاکہ اس واقعہ سے دنیابھرمیں پاکستان کی بدنامی ہوئی وزیرقانون راناثنااللہ کومستعفی ہوجاناچاہیے۔