Friday, April 19, 2024

ویڈیو گیم ”دی وچر تھری وائلڈ ہنٹ“ نے مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کر لیا

ویڈیو گیم ”دی وچر تھری وائلڈ ہنٹ“ نے مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کر لیا
October 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سالانہ گولڈن جوائے اسٹک ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ”دی وچر تھری وائلڈ ہنٹ“ گیم نے تمام کیٹیگریز میں میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم ”دی وچر“ نے بہترین کہانی، ویڈیو ڈیزائن اور گیمنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بہترین گیم کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے نوے لاکھ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ واحد ایوارڈ تقریب ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین گیم کے حوالے سے رائے لی جاتی ہے۔ ”گرینڈ تھیفٹ آٹو“ گیم کو اینوویشن آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب کی میزبانی برطانوی کامیڈین اور اداکار ڈینی ویلس نے کی اور کہانی کہ گیمنگ انڈسٹری اب نئی منزلوں تک پہنچ گئی ہے۔