Friday, March 29, 2024

ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیا

ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیا
July 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ ای کورٹ کا آغاز  کوئٹہ سے ہوتا ، تکنیکی مسائل کے باعث  آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا ۔ سپریم کورٹ میں کیس  کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا آج تاریخی دن ہے کوئٹہ والوں کو سلام کرتا ہوں،خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا، تکنیکی مسائل کیوجہ سے ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا، نادرا کے شکرگزار ہیں انھوں نے بہت تعاون کیا۔ ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔لاہور اسلام آباد ،کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں  تین رکنی بینچ نے حاجی علی رضا کو زخمی کرنے  کے ملزم مشتاق حسین کی دو سال قید کی سزا کالعدم کردی ۔ عدالت  نے جرمانہ  کے 40 ہزار ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ مشتاق احمد پر علی رضا کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کا الزام ہے ،  ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2 سال قید اور 20 ہزارجرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہو جرمانہ کی رقم بڑھا کر 40 ہزار کر دی تھی ۔