Thursday, May 9, 2024

ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنیوالا گھر اسپیکر ہاؤس نہیں ، نہ ہی وہ لوگ وہاں تھے ، اسد قیصر،پرویز خٹک

ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنیوالا گھر اسپیکر ہاؤس نہیں ، نہ ہی وہ لوگ وہاں تھے ، اسد قیصر،پرویز خٹک
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ ویڈیو اسکینڈل سے متعلق الزامات کو رد کردیا، کہا سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار اور زاہد درانی نے جھوٹ بولا، ویڈیو میں نظر آنیوالا گھر اسپیکر ہاوس نہیں، نہ ہی وہ لوگ وہاں موجود تھے۔

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل نے تہلکہ مچایا دیا ،   الزامات اور وضاحتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، وزیر دفاع پرویز خٹک بولے ووٹ بھی ہمارے بکے، پارٹی سے بھی ہم نے نکالا اور الزامات بھی ہم پر، ویڈیو میں نظر آنیوالا اسپیکر ہاوس نہیں،نہ وہ وہاں موجودتھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی الزامات کو رد کیا، اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ویڈیو میں دکھائی جانے والی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور ہے نہ ہی ان کا گھر اس معاملے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ
اُن ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے،اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔