Saturday, April 27, 2024

ویٹی کن سٹی:مصرکے مفتی اعظم شیخ الازہرشیخ احمد الطیب کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ویٹی کن سٹی:مصرکے مفتی اعظم شیخ الازہرشیخ احمد الطیب کی پوپ فرانسس سے ملاقات
May 24, 2016
ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک)پاپائے روم پوپ فرانسس نے جامعہ الازہرکے ساتھ کشیدگی کم کرنے  اور تعلقات کی بحالی کیلئے مصر کے مفتی اعظم شیخ الازہر  شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی ہے  ،دونوں مذہبی رہنماوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی ۔تفصیلات کےمطابق جامعہ الازہر نے اسکندریہ کے ایک چرچ کے قریب دھماکے میں تئیس افراد کی ہلاکت کے بعد  پوپ بینیڈکٹ کے اس بیان  پر کہ مصر میں عیسائیوں کو  حکمت عملی کے تحت تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے  ،،ویٹی کن سے تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ پوپ فرانسس دوہزار تیرہ میں اپنے انتخاب کے بعد سے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیتے آرہے ہیں ۔ پوپ نے ویٹی کن پہنچنے پر شیخ احمد الطیب کا گرمجوشی سے استقبال کیا ،ملاقات کے بعد ویٹی کن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مذہبی  رہنماؤں نے تشدد اور دہشت گردی کے مسئلے پر بات کی اور مشرق وسطیٰ  میں عیسائیوں کی صورتحال اور انہیں تحفظ دینے کاطریقہ کار بھی زیر غور آیا۔