Friday, May 3, 2024

وینکوور: امریکا جاپان کو ہرا کر تیسری بار ویمن ورلڈ کپ کا فاتح قرار، دفاعی چیمپئن جاپان کو پانچ دو سے شکست دی

وینکوور: امریکا جاپان کو ہرا کر تیسری بار ویمن ورلڈ کپ کا فاتح قرار، دفاعی چیمپئن جاپان کو پانچ دو سے شکست دی
July 6, 2015
وینکوور (ویب ڈیسک) امریکا نے ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن جاپان کو شکست دے کر تیسری بار تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں امریکا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم امریکا نے دفاعی چیمپئن جاپان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی اور تیسری بار ویمن فٹ بال کا تاج اپنے سر سجایا۔ میچ کا آغاز ہوا تو امریکا نے تابڑ توڑ حملے کر کے کھیل کے ابتدائی بیس منٹ میں چار گول کر دیئے جس میں کارلی لوئیڈ کی ہیٹرک بھی شامل تھی۔ امریکا کی جانب سے لورین ہولی ڈے اور ٹابن ہیتھ نے بھی ایک ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا جبکہ امریکا کی جولی جوہنسٹن نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر دیا۔ جاپان کی جانب سے واحد گول یوکی اوگیمی نے کیا۔ فٹبال شائقین کی بڑی تعداد نے واشنگٹن کے ہاربو پوائنٹ پر جمع ہو کر بڑی اسکرین پر جاپان اور امریکا کے درمیان فائنل میچ دیکھا۔