Wednesday, April 24, 2024

وینٹی لیٹرزکی کمی کے باعث لاہور کےہسپتالوں میں اموات کا سلسلہ جاری

وینٹی لیٹرزکی کمی کے باعث لاہور کےہسپتالوں میں اموات کا سلسلہ جاری
December 28, 2015
لاہور(92نیوز)چلڈرن اسپتال کے بعد لاہور گنگارام اسپتال میں بھی وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث چھوٹے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ،مگر انتظامیہ ٹس سے مس ہوئی ہے نہ محکمہ صحت کے کان پر جوں رینگی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے چھے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں دو سو کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے مریضوں کوہی دستیاب ہوتے ہیں ، چلڈرن ہسپتال میں یوں تو چون وینٹی لیٹرز ہیں مگر فنکشنل صرف چھبیس ہیں صوبے کے بچوں کی واحد علاج گاہ میں پہلے ہی یہ تعداد کم ہے اس پر اٹھائیس کا آوٹ آف آرڈر ہونا کسی المیے سے کم نہیں۔ دوسری جانب گنگارام اسپتال کی نرسری کی بات کریں تو یہاں موجود تینوں وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں پچاس سے زائد ننھی جانیں مصنوعی تنفس کی عدم فراہمی کے باعث ابدی نیند سو چکی ہیں مگر انتظامیہ بےخبر اور بے حس بنی ہوئی ہے۔ میو اسپتال میں پچپن ،جنرل میں پینتالیس جبکہ جناح میں تیرہ وینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں ،مگرمریض زیادہ ہونے کی وجہ سے   صوبہ بھر سے مریض بچوں کو جب ان اسپتالوں میں لایا جاتا ہے تو والدین بے بسی کی تصویر بنے اپنے جگر گوشوں کو تڑپتا دیکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔