Wednesday, April 24, 2024

وینزویلا: ہوگو شاویز کی دوسری برسی آج منائی جائے گی

وینزویلا: ہوگو شاویز کی دوسری برسی آج منائی جائے گی
March 5, 2015
وینزویلا (ویب ڈیسک) وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی  دوسری برسی آج  منائی جائے گی۔ وہ دو سال قبل کینسر کی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے تھے۔ شاویز کی دوسری برسی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد ہو گا۔ جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے اپنے محبوب رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پندرہ سالہ دور حکومت میں شاویز نے متعدد سماجی پروگراموں کے ذریعے وینز ویلا کے لاکھوں شہریوں کو غربت سے نجات دلائی اور ان کی قسمت بدل ڈالی۔ ،انہوں نے ملک میں غریب لوگوں کیلئے لاکھوں گھر تعمیر کر کے مفت تقسیم کئے جو ان کا ایک قابل ذکر قدم ہے۔ شاویز کے تعلیمی پروگرام کی بدولت غریب بچوں کو تعلیم کی سہولیات میسر آئیں اور اسپتالوں کی حالت بہتر کر کے مریضوں کی دادرسی کی۔