Monday, September 16, 2024

وینزویلا کی بے وقعت کرنسی کو فنکاروں نے اہمیت دلادی

وینزویلا کی بے وقعت کرنسی کو فنکاروں نے اہمیت دلادی
February 8, 2018

وینزویلا ( 92 نیوز ) وینزویلا میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافے کے بعد سے کرنسی نوٹوں کی کوئی اہمیت نہیں رہی ، لوگ کم مالیت کے نوٹوں کو بنڈلز کی شکل میں پھینک رہے ہیں۔

ایسے میں کچھ فنکاروں نے انہی کرنسی نوٹوں کو استعمال کرنے کی ٹھانی اور  مختلف مالیت کے نوٹوں کو ایسے فن پاروں میں ڈھالا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

کاغذی نوٹوں سے بنے بیگ اور تاج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔